خیبر پختونخوا: موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی

0
669

خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی۔

محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق سرد موسم کے باعث 7 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع اساتذہ کی الیکشن ٹریننگ اور سرد موسم کی وجہ سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اسکول یکم جنوری سے کھلنے تھے جو اب 8 جنوری کو کھلیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY