پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم کپتان کی حیثیت سے ٹیسٹ میچز میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے۔

بابر اعظم نے انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کیا۔ سابق کپتان نے بھی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 9 مرتبہ 100 یا زائد کا ہندسہ عبور کیا۔

واضح رہے کہ انضمام الحق نے یہ ریکارڈ مجموعی طور پر 131 اننگز کے دوران بنایا تھا جبکہ بابر اعظم نے یہ سنگ میل صرف 70 اننگز میں حاصل کرلیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY