سعودی حکومت کی جانب سے اقاموں اور ویزوں کی توسیع مفت کرنے کا اعلان

0
611

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ ویزوں میں مفت توسیع کرنے کی ہدایت کر دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایگزٹ اور ری انٹری ویزوں کی بھی فیس کے بغیر توسیع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ توسیع خود کار نظام کے تحت 2 جون 2021 تک کسی فیس کے بغیر ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نے توسیع کے شاہی فرمان پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اقاموں اور ویزوں میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کار نظام کے تحت ہوگی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اقاموں اور ویزوں میں توسیع کے لیے دفاتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY