افغان طالبان کا کہنا ہےکہ ذرائع ابلاغ سے معلوم ہوا کہ امریکا کارروائیوں کے لیے ہمارے پڑوس میں موجود رہنا چاہتا ہے، پڑوسی ممالک سے مطالبہ ہےکہ کسی کو ایسا قدم اٹھانے اور موقع فراہم کرنے کی اجازت نہ دیں۔

ایک بیان میں افغان طالبان کا کہنا ہےکہ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا ہمارے ملک میں کاروائیاں انجام دینے کے لیے ہمارے پڑوس میں موجود رہنا چاہتا ہے۔

افغان طالبان کا کہنا ہےکہ خطے میں اجنبی فوجیں بے امنی اور جنگ کا اصل سبب ہیں، پڑوسی ممالک سے مطالبہ ہےکہ کسی کو موقع فراہم کرنے کی اجازت نہ دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY