ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

0
592

تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نےکہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک معاون ہیں، پاکستانی حکومت، فوج اور عوام اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ ہیں ۔

سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے علاقائی معاملات میں پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف کے بڑھتے ہوئےکردار اور سرگرمیوں کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے اور بڑے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران، پاکستان، ترکیے، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا جیسے بڑے مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلم دنیا میں مزید اتحاد اور یکجہتی کے حصول کے لیے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ایرانی عوام اور ایران کے لیے پاکستانی عوام کی محبت اور اپنائیت دنیا میں بے مثال ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نےکہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات گزشتہ چند مہینوں میں مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY