امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انگریزی کو امریکہ کی سرکاری زبان بنانے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے۔
ہفتے کو جاری ہونے والے اس انتظامی حکم نامے کے بعد بعد وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے والی ان حکومتی ایجنسیوں اور تنظیموں کو اجازت ہو گی کہ وہ یہ انتخاب کریں کہ آیا انگلش کے علاوہ دیگر زبانوں میں دستاویزات اور خدمات پیش کرنا جاری رکھی جائیں یا نہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ مطابق اس حکم نامے سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا وہ فیصلہ منسوخ ہو گیا ہے جس کے تحت ایجنسیوں اور تنظیموں کو انگریزی نہ جاننے والوں کو دیگر زبانوں میں معاونت کی فراہمی کے لیے وفاقی فنڈ مہیا کیا جاتا تھا ۔
ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق انگریزی کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے سے نہ صرف ابلاغ بہتر ہوگا بلکہ مشترکہ قومی اقدار کو تقویت ملے گی ہم آہنگی رکھنے والے معاشرے کی تشکیل پائے گا۔













