وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان

0
911

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرکے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتےہوئےاعلان کیا کہ پیٹرول پر 80 روپےفی لیٹرکمی کا اعلان کرتا ہوں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول پر لیوی میں بھی 80 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اس کمی کا اطلاق اگلے ایک ماہ کے لیے پورے پاکستان پر ہوگا۔

وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کابینہ ارکان کی 2 ماہ کے بجائے 6 ماہ کی تنخواہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔

جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے: وزیر اعظم
وزیراعظم نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی نے دنیا کی طاقتورمعیشتوں کی کمرتوڑدی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیرپیٹرولیم نے اعلانات کیے ان اعلانات سے پہلے بھرپورمشاورت ہوئی تھی، صدرمملکت نےپوری قومی قیادت کو ایوان صدرمیں دعوت دی تھی، یوان صدرمیں چاروں وزرائےاعلیٰ،آزاد کشمیرکے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی موجود تھے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی: وزیر اعظم
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل کو ایک لیٹر پیٹرول پر 100 روپے اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ تک 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرک کو 80 ہزا روپے سبسڈی دی جائے گی، بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی جبکہ چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی۔ریل کے اکنامی کلاس کے مسافروں کے کرائے میں اضافہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ صوبائی وزرائےاعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کےلیےاپنے وسائل بلاتاخیرفراہم کرنے کی کمٹمنٹ کی۔

وعدہ ہے کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کی زندگی دوبارہ معمول پر نہیں آجاتی، وزیراعظم
وزیر اعظم نے کہا کہ وعدہ ہے کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کی زندگی دوبارہ معمول پر نہیں آجاتی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو حکومت نے پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر ہوگئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY