معمر افراد کی تعداد میں2050تک3گنا اضافے کاامکان، تحقیقاتی رپورٹ

0
761

امریکی تحقیقاتی ادارے پیو کی ایک رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار پچاس تک دنیا کی پینسٹھ سال سے زیادہ عمر کی آبادی کی تعداد تین گنا بڑھ جائے گی جس کے باعث آبادی میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار پچاس تک دنیا کی آبادی میں معمر افراد کا تین گنا اضافہ ہو جائے گا۔

ممالک کی کُل آبادی کے سیکشن میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010 میں پاکستان کی کُل آبادی 173 ملین تھی جبکہ 2050 تک اس کی آبادی 271 ملین یعنی 27 کروڑ دس لاکھ ہو گی۔ پیو ریسرچ کے مطابق پاکستان میں سال دو ہزار دس میں 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد کُل آبادی کے 3.4 فیصد تھی جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ 2050 میں یہ تعداد 9.6 فیصد ہو گی۔

پیو رپورٹ کے مطابق صرف 26 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ عوام ایک مسئلہ ہیں۔ لیکن اس بارے میں تحفظات سب سے زیادہ ایشیا میں ہیں۔ جاپان میں 87 فیصد، جنوبی کوریا میں 79 فیصد اور چین میں67 فیصد افراد کو بڑی عمر کی آبادی پر تحفظات ہیں۔ لیکن یورپ میں جرمنی اور سپین کے 50 فیصد عوام کو تحفظات ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY