القادرٹرسٹ بڑا بلیک اینڈ وائٹ کیس, بانی کوعوام کوجواب دینا پڑے گا: مفتاح اسماعیل

0
633

عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا کہ القادر ٹرسٹ بڑا بلیک اینڈ وائٹ کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کوعوام کو جواب دینا پڑے گا۔

اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کا مسئلہ بانی پی ٹی آئی نہیں، ملک کا اصل مسئلہ غربت بڑھ رہی ہے، بانی نے پہلے امریکی غلامی نامنظور کہا، اب ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہواؤں کے رخ بدلتے رہتے ہیں، شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر پیکا قانون کی مخالفت کی تھی، وزیراعظم شہبازشریف پوری تابعداری کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں تابعداری کب تک کام کرے گی؟۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پارٹی میں بھی مقبولیت نہیں، شہباز شریف کو کچھ ڈلیور بھی کرنا چاہیے، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہتر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY