سيريئن آبزرويٹری فار ہيومن رائٹس کے مطابق شام ميں امريکی قيادت ميں قائم عسکری اتحاد کے تازہ فضائی حملے ميں بياليس افراد ہلاک ہو گئے ہيں، جن ميں سے کم از کم تيرہ شہری شامل ہیں۔
اتحادی افواج نے دريائے فرات کے قريب شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹيٹ‘ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا۔ اس کارروائی ميں انتيس جنگجو بھی مارے گئے۔ آبزرويٹری کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد ميں اضافہ ممکن ہے کيوں کہ زخميوں ميں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ دير الزور ميں داعش کے زير قبضہ علاقوں پر اتحادی افواج کی بمباری پچھلے سال ستمبر سے جاری ہے۔












