امریکہ میں کرونا کی تیسری ویکسین دستیاب

0
587

امریکہ کے مختلف ویکسین سینٹرز پر جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین منگل سے دستیاب ہو گی۔ جاپان میں فائزر اینڈ بائیو ٹیک کی ایک ہزار سے زیادہ خوراکیں خراب ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

امریکہ میں کرونا وائرس کی تیسری ویکسین منگل سے ویکسی نیشن سینٹرز پر دستیاب ہو گی جب کہ حکام کیسز میں اضافے کے خدشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

امریکی ریگیولیٹرز نے دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین کی ہنگامی بنیاد پر استعمال کی اجازت دی تھی۔ اس کمپنی کی لگ بھگ 40 لاکھ خوراکیں منگل سے مختلف ویکسی نیشن سینٹر پر دستیاب ہونے کی توقع ہے۔

امریکہ میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کیسز میں اموات کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جا چکا ہے۔

امریکہ میں کیسز میں اضافہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب بیشتر ریاستیں پابندیوں میں نرمی کر رہی ہیں۔

امریکہ میں اب بھی کرونا سے یومیہ دو ہزار سے زیادہ اموات اور لگ بھگ 70 ہزار کیسز یومیہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ماہرین کرونا کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہونے پر بھی خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام اور پیشگی معلومات اکٹھی کرنے کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن سی ڈی سی کے ڈائریکٹر روشیل ویلنسکی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام ممکن بنائی جا سکتی ہے تاہم پابندیوں میں نرمی کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY