عمران خان صادق امین کیسے؟ ریحام

0
157

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے جانے کیسے پی ٹی آئی سربراہ کو صادق اور امین قراردیدیا ؟وہ تو میری شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔

ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان نے مجھ سے شادی محرم میں کی اور پھر 2ماہ تک اسے چھپاکر رکھا ،ٹوئٹ میں شادی سے انکار کرکے جھوٹ بولا۔

انہوں نےمزید کہا کہ میری عمران خان سےشادی 31اکتوبر 2014ء کو ہوئی اور ٹھیک ایک سال بعد 31اکتوبر 2015ء کو طلاق ہوئی ،مجھ سے انہوں نے کہا کہ شادی کا اعلان محرم کے بعد کردیں گے مگر اعلان 2ماہ بعد کیا۔

ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اپنی شادی چھپانے پر حیرت ہوئی کیونکہ جھوٹ بولنا ان کی عادت نہیں ہے لیکن عمران خان نے شادی کے بعد ایک ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تردید کر کے بھی جھوٹ بولا۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک طرف سابق وزیراعظم کے معاملے میں بہت سختی برتی ہے،دوسری طرف شادی کے معاملے میں جھوٹ بولنے والے کو صادق اور امین قرار دیدیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی شادی کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کے ذرائع نے عمران خان تیسری شادی کی تصدیق کر دی ہے مگر نہ جانے کیوں عمران خان اس کا اعلان نہیں کر رہے۔

ریحام خان نے کہا کہ کچھ باتیں جب خود سامنے آ رہی ہیں تو اب انہیں اور بعض دوسرے لوگوں کو بھی اپنی خاموشی توڑنی ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY