روس نے شام میں فضائی حملہ کرکے داعش کے چار اعلیٰ رہنماؤں سمیت چالیس جنگجوؤ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ فضائی حملہ شام کے مشرقی شہر دیرالزور سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع موحسن نامی ٹاؤن میں کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایس یو 34 بمبارطیاروں اور ایس یو 35 لڑاکا طیاروں نے یہ کارروائی پانچ ستمبر کو کی تھی، تاہم اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی اطلاعات اب ملی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ فضائی حملہ داعش کے کمانڈروں کی خفیہ میٹنگ کے موقع پر کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں مبینہ طور پر گُل مراد خالیموف جسے داعش کا وزیرِ جنگ قرار دیا جاتا تھا اور مالیاتی رہنما ابومحمد الشمالی بھی شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY