وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کیلئے بڑی خبر سامنے آ گئی، پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزارت تعلیم کے حکام کے مطابق بچوں کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا جبکہ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی جس کی وزارت تعلیم نے منظوری دے دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY