سابق چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے سیاست میں دوبارہ واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ کئی بار ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو دیکھ کر آگے کا لائحہ عمل طے کرونگا، موجودہ حکومتوں کو خاموشی سے دیکھ رہا ہوں، نوشہرہ کے عوام کو اب محرومی کا احساس ہو جائے گا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کتنی ترقی کرتا ہے اب پتہ چلے گا، 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے نوشہرہ کے لیے منظور کئے تھے جو واپس ہوگئے، رواں سال حالات کو دیکھ کرسیاست میں آنے کا فیصلہ کرسکتا ہوں۔

ان کاکہنا تھا کہ فی الحال میڈیا اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہے، سوشل میڈیا پر مجھے جس طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہ افسوسناک ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ڈکٹیٹر ہیں، تمام جماعتوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے ہیں۔

مالاکنڈ میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ ہم کسی پارٹی کے پیچھے نہیں گئے ہمت سے پارٹی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی انتخابی منشور پر عمل نہیں کرتی، مولانا کی جنگ اسلام آباد کیلئے تھی، عمران خان کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY