افغان طالبان نے موسم بہار کے حملے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آپریشن منصوری‘ نامی ان نئے حملوں میں غیر ملکی فورسز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ان حملوں کو یہ نام طالبان کے سابق رہنما مُلا منصور کے نام کے حوالے سے دیا گیا ہے جو مئی سن دو ہزار سولہ میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ طالبان باغی ہر سال موسم سرما کے بعد منظم حملوں کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔ تاہم اس سال ان باغیوں نے سردیوں میں بھی اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔

ابھی ایک ہفتہ قبل ہی طالبان نے مزار شریف میں واقع فوجی اڈے پر ایک خونریز کارروائی میں ایک سو چالیس افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY