سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بتایا ہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان طلاق کو چند ماہ ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عمران مرزا نے کہا ہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی آنکھ سے دور رکھا ہے، آج ضرورت کے مطابق وہ یہ بتانا چاہ رہی ہیں کہ شعیب اور ان کے درمیان طلاق کو چند ماہ ہو چکے ہیں۔

عمران مرزا کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں شعیب ملک کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

ان کا پیغام میں کہنا ہے کہ زندگی کے اس حساس لمحات میں سب سے درخواست ہے کہ افواہوں سے پرہیز کریں اور موجودہ حالات میں ثانیہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر دی مرزا فیملی اور ٹیم ثانیہ کی طرف سے پیغام لکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی تصدیق ہوئی تھی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے طلاق کی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے حوالے سے کافی عرصے سے یہ باتیں زیر گردش تھیں کہ دونوں کے ازدواجی تعلقات ٹھیک نہیں ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے علیحدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

اس دوران ثانیہ مرزا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اور بیٹے کی تصاویر اپ لوڈ کرتی رہیں تاہم ان تصاویر میں شعیب ملک موجود نہیں ہوتے تھے اور چند روز قبل بھی ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY