ایران نے جدید ترین سینٹری فیوجز کی تیاری کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ ایرانی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر علی اکبر صالحی نے بتایا کہ یہ سینٹری فیوجز 2015ء کے جوہری معاہدے کا خیال کرتے ہوئے نطنز کے مرکز میں تیار کے جائیں گے۔
ایک بیان کے مطابق تہران حکومت جوہری توانائی کے عالمی ادارے کو آگاہ کرے گی کہ یورینیئم کی افزودگی کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ صالحی نے بتایا کہ اس بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں چھ سے سات سال لگ سکتے ہیں۔












