سعودی عرب میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے جبکہ مزید دس لاکھ سے زیادہ افراد ویکسینیشن کے لیے اندراج کرواچکے ہیں۔
عرب میڈیا نے ترجمان سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین محفوظ اور مضر صحت اثرات سے پاک ہے، بعض لوگ ویکسین کے بارے میں من گھڑت دعوے کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اطمینان دلایا ہے کہ جن لوگوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہے وہ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں، کسی نے بھی ویکسین لگنے کے بعد کسی قسم کی شکایت نہیں کی ہے۔












