ایرانی ڈائریکٹر فرہادی کی فلم ’سیلز مین‘ نے آسکرجیت لیا

0
422

ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرہادی کی فلم’ سیلز مین ‘نے غیرملکی زبان کی بہترین فلم کا آسکرایوارڈجیت لیا ہے۔

فلم ’سیلز مین ‘کے ڈائریکٹر اصغرہادی ویزانہ ملنے کے باعث لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں شریک نہ ہوسکے،اس حوالے سے گزشتہ روز لندن میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا تھا ،جس میں لندن کے میئر صادق خان نے بھی شرکت کی تھی۔

صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج لندن میں ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرہادی کی فلم’’دی سیلزمین‘‘ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان نے کہاکہ صدر ٹرمپ ہمیں خاموش نہیں کراسکتے، ہم ایرانی ڈائریکٹر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

دوسری جانب تہران سے اپنے ایک وڈیو پیغام میں فرہادی نے لندن کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف جس طرح ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس کے لیے دل سے شکرگزار ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY