ریڈیو پاکستان کے ڈی جی نے من مانے فیصلوں کے لیئے اپنے راستے کی دیوار ہٹا دی

1
1690

نمائیندہ اسلام آباد۔ریڈیو پاکستان کے ہیڈ کوارٹر سے موصولہ انتہائی مصدقہ خبر کے مطابق ریڈیو کے ڈائریکٹر ایڈمن مقرب مختار اعوان کو جئو پندرہ دن کی رخصت پر  ڈی جی طاہر حسن نے انکی عدم موجودگی میں انکے منصب سے بے دخل کرتے ہوئے وزارت کی ڈپٹی ڈائریکٹر عظمی ارجمند کو ڈائریکٹر ایڈمن کا اضافی چارج دے دیا ہے

عظمیٰ ارجمند وزرات اطلاعات سے ریڈیو پاکستان میں ڈیپوٹیشن پر ہیں

 واضع رہے کہ ڈی جی کے من مانے اور غیر قانونی اقدامات کی راہ میں مقرب مختار سب سے بڑی رکاوٹ تھے اور انکے بارے میں عمومی طور پر یہی کہا جاتا ہے کہ وہ قانون اور اصول کے مطابق کام کرتے ہیں

معلوم ہوا ہے کہ ملازمین کی یونین کو طاہر حسن نے اپنے مذموم مقصد کے لیئے استعمال کیا ہے اور یونین

بتایا گیا ہے ڈی جی نے اس مقصد کے لیئے ریڈیو کی ملازمین کی یونین یو ایس او کو بھی مبینہ طور پر مقرب مختار کے خلاف ، ۔استعمال کیا ہے اور یو ایس کے نمائیندوں نے اس ضمن میں سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات کی ہے جس پر سیکرٹری اطلاعات نے مقرب مختار کو تبدیل کرنے کا اشارہ دیا ہے

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈی اے مقرب مختار کو مبینہ طور پر جبری طور پر رخصت پر بھیجا گیا ہے اور وہ اغلب ہے کہ دوبارہ اس منصب پر نہیں ٓآ سکیں گے

ریڈیو کے صدر دفتر کے سنجیدہ حلقوں نے اس صورت حال کو سنگین قرار دیا ہے اور بقول انکے اسکی بڑی وجہ وزیر اطلاعات ہیں جنکی وزارت کے کاموں میں کم دلچسپی ہے اور وزیراعظم کے ساتھ دوروں میں زیادہ جسکی وجہ سے ڈی جی ریڈیو سیکرٹری اطلاعات کی ملی بھگت سے من مانے فیصلے کروا رہے ہیں

عالمی اخبارنے اپنے نامہ نگار اسلام آباد کے حوالے سے نو فروری کو یہ خبر دی تھی

Published on: 9 Feb 2023

نمائیندہ اسلام آباد۔ریڈیو پاکستان کے صدر دفتر اسلام آباد سے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ریڈیو کے ڈائریکٹر ایڈمن مقرب مختار اعوان کو ڈی جی طاہر حسن تبدیل کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ واضع رہے کہ ڈی جی کے من مانے اور غیر قانونی اقدامات کی راہ میں مقرب مختار سب سے بڑی رکاوٹ تھے اور انکے بارے میں عمومی طور پر یہی کہا جاتا ہے کہ وہ قانون اور اصول کے مطابق کام کرتے ہیں

بتایا گیا ہے ڈی جی نے اس مقصد کے لیئے ریڈیو کی ملازمین کی یونین کو بھی مبینہ طور پر مقرب مختار کے خلاف استعمال کیا ہے

ریڈیو کی غالب اکثریت نے ڈایئریکٹر ایڈمن کی قانون کی پاسداری اور قانون پر عمل کرنے کی خوبی کو سراہا ہے۔ مقرب مختار بھی وزارت اطلاعات و نشریات سے آئے ہوئے ہیں لیکن ڈی جی سے یکسر مختلف بتائے جاتے ہیں۔ ہ

مقرب مختار نے طاہر حسن کے من مانے اور آمرانہ اقدامات اور من مانی ترقیوں کے بارے میں اعلیٰ ترین سطح پر آگاہ کیا ہے یا نہیں اسکے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا
یاد رہے کہ انجینئر مجدد اورایسے ہی کچھ اور لوگوں کی بے جا اور غیر قانونی ترقی کی راہ میں یہی مقرب حائل ہوئے اور ایسے لوگوں کی ترقی واپس ہوئی

اب بھی کئی لوگوں کو غیر قانوی طور پر ترقی دینے کی وہ کھُل کر مخالفت کر رہے ہیں

مبینہ طور پر وزارت اطلاعات سے محترمہ سبین کو ڈی جی کی سفارش پر ڈائریکٹر ایڈمن لگانے کی اطلاعات ہیں

SHARE

1 COMMENT

  1. مفتوحہ مملکت ِ خدا داد ریڈیو پاکستان میں ڈائکٹر جنرل پی بی سی طاہرحسن کی روزافزوں بڑھتی چیرہ دسیاں۔۔۔آخر کب تک ۔
    ؟؟؟ظلم تو ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے

LEAVE A REPLY