نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پیرول پر رہا

0
89

پنجاب حکومت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہا کردیا ہے۔

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اُنہیں اسلام آباد ایئرپورٹ لے جایا گیا جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر مریم نواز نے اپیل کی کہ قوم والد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرے۔

شہباز شریف کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو 5 دن کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئیں۔ ان کی حالت دوبارہ انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا، بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑ دیا تھا۔

بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے ہارلےا سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY