آرمی چیف نے کہا کہ طارق عزیز کی پاکستان کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ طارق عزیز کے درجات بلند اور ان کے اہلخانہ کو صبر عطا فرمائے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے معروف ٹی وی کیمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ ’طارق عزیز نے ریڈیو، ٹی وی اور فلموں میں اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔‘
معروف ٹی وی کمپیئر اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے طارق عزیز کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’میں طارق عزیز کے انتقال کی خبر سُن کر نہایت ہی افسردہ ہوں۔‘
طارق عزیز کے انتقال پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تصدیق شد ہ اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے طارق عزیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’طارق عزیز ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے، وہ ناصرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ ایک بہترین براڈکاسٹر، سیاستدان، شاعر اور ایک اچھے انسان بھی تھے۔‘
///////////////////////////////////////
معروف ٹی وی کمپیئر اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے طارق عزیز انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق طارق عزیز کی عمر 84 برس تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
طارق عزیز ادیب، شاعر اداکار اور سیاستدان بھی تھے
طارق عزیز ادیب، شاعر اور سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھے، انہوں نےکئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
معروف اداکار طارق عزیز پی ٹی وی کے مقبول پروگرام نیلام گھر کے میزبان تھے۔
طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا انہیں پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے اینکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
1936ء میں بھارتی شہر جالندھر میں آنکھ کھولنے والے طارق عزیر قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ صوبہ پنجاب آگئے۔
انہوں نے ساہیوال میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔
1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر بنےتاہم انہیں اصل شہرت پی ٹی وی کے معروف گیم شو نیلام گھر سے شہرت حاصل ہوئی، وہ اس بروگرام کی کم و بیش 40 سال تک میزبانی کرتے رہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے طارق عزیز کی خدمات کے صلے میں انہیں 1992ء میں صدارتی تمغۃ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔
طارق عزیز نے سیاست کے میدان میں بھی زورآمائی کی اور 1997ء میں وہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔













