اپوزیشن کا ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

0
595

سندھ اسمبلی میں شہلا رضا سپیکر کی نشست پر براجمان ہوں اور ان کی ارکان سے تلخ کلامی نہ ہو، یہ ممکن نہیں ہے۔

پیر کو ہونے والے اجلاس میں شہلا رضا نے صابر قائمقانی، نصرت سحر عباسی اور سیما ضیا کو جھاڑ پلا دی۔ اس کے بعد شہلا رضا اور نصرت سحر عباسی کے درمیان طنزیہ جملوں کے مقابلے نے ایوان کا ماحول مزید گرما دیا۔

ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے اپوزیشن ارکان کے مائیک بند کئے تو مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی ارکان نے شہلا رضا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کر لیا۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شہلا رضا حکومتی ارکان کو زیادہ بولنے کا موقع دیتی ہیں۔ اپوزیشن ارکان منگل کی صبح ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY