الجزیرہ بند کرنے کا اسرائیلی فیصلہ مجرمانہ ہے، چینل انتظامیہ

0
947

قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل پر اتوار کو اسرائیلی حکام کی جانب سے چھاپہ مارنے اور وہاں سے سامان زبردستی اٹھا کر لیجانے کے حوالے سے چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں الجزیرہ نیٹ ورک بند کرنے کا وقت ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔

الجزیرہ چینل انتظامیہ نے اسرائیلی فیصلے کو مجرمانہ اقدام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

الجزیرہ کے بیورو چیف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا فیصلہ خطرناک اور سیاسی ہے، اسرائیلی فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کےلیے الجزیرہ کی لیگل ٹیم کام کر رہی ہے۔

اس سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ اسرائیل میں قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ نے اسکی منظوری دے دی۔

دریں اثنا عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں فلسطین کی حمایت پر اسرائیل نے الجزیرہ چینل کو قومی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY