امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے میں حسین حقانی کو سیاہ و سفید کا مالک خود اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بنایا، سماء نے دستاویزی ثبوت ڈھونڈ نکالا ۔

حسین حقانی کو امریکا میں پاکستانی ویزے بانٹنے کی کھلی چھوٹ پیپلز پارٹی حکومت نے دی، دستاویزی ثبوت مل گیا، پی پی دور کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 14 جولائی2010 کو خط لکھ کر غیر معمولی اختیارات سے نوازا تھا۔

حسین حقانی واشنگٹن کی سفارش پر کسی بھی امریکی کو ایک سال تک پاکستان میں دندنانے کی اجازت دے سکتے تھے، سابق سفیر کو ویزے جاری کرنے میں متعلقہ اداروں کو بائی پاس کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ۔

حسین حقانی صرف وزیر اعظم آفس کو معلومات دے سکتے تھے، سابق سفیر امریکیوں کو خصوصی سہولتیں دینے کا خود بھی اعتراف کرچکے ہیں۔

حقانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن تک امریکیوں کی پہنچ ممکن ہی ان سہولتوں کے باعث ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY