پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خان کے انٹرویو پر شاندانہ گلزار کا سخت ردعمل

0
656

انی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے انٹرویو پر تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات شدت پکڑتے جارہے ہیں، حال ہی میں علیمہ خان نے ایک انٹرویو دیا جس پر ایم این اےشاندانہ گلزار نے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں اپنا سخت ردعمل دیا۔

شاندانہ گلزارنے واٹس ایپ گروپ میں بغیر نام لیے کہا کہ ایسے بیانات دیکھ رہے ہیں جن کا سبب صدمہ، بڑھاپا اور شدید ذہنی دباؤ ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ان خواتین کو اس عمرمیں گھر پر پوتے پوتیوں کے ساتھ ہوناچاہیے، پارٹی کو 8 فروری پرتوجہ دینےکاکہاگیا اور اسی دن ان کی بسنت کی ویڈیو موجود ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے خلاف کارروائی سے متعلق باتوں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سےگزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی، علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY