افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغان صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چار مرتبہ اشرف غنی پاکستان کے دورے سے معذرت کرچکے ہیں تاہم تجزیہ کار ان کی جانب سے اس دورے کو قبول کرنے کو اہم قرار دے رہے ہیں۔

اشرف غنی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ سفارتی چینل اس دورے کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY