کراچی کے علاقے لیاری میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری کو ڈپٹی کمشنرساؤتھ نے شوکازنوٹس جاری کر دیا

نوٹس کےمتن میں کہا گیا ہے کہ ریلی ضلعی اورپولیس انتظامیہ کےعلم میں نہیں تھی جبکہ ریلی کی اطلاع اوراجازت 3 روز قبل لینی ہوتی ہے۔

متن میں بلاول بھٹو کو5جولائی تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ریلی کس کی اجازت سے نکالی گئی۔

متن میں کہا گیا ہے کہ نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

دریں اثناء پیپلزپارٹی کے رہنما سعیدغنی نے کہا کہ بلاول کےدورہ لیاری سےمتعلق ڈی آئی جی اورڈی سی ساؤتھ کو2 دن جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کوایک روزقبل آگاہ کیاگیاتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نےریلی نہیں نکالی تھی انہوں نے ضلع غربی اورضلع جنوبی کادورہ کرناتھا۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو لیاری کے علاقے بہار کالونی میں علاقہ مکینوں نے بلاول بھٹو کی انتخابی ریلی کا راستہ روک لیا تھا، مظاہرین نے پی پی مخالف نعرے بازی کی ،قافلے پر پتھرائو کیا اور ایک گاڑی کے شیشے توڑ دیے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY