امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نئے چینی سال کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے مانٹیری پارک نامی علاقے میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

ابھی ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئےمگر پولیس ذرائع نے بتایا کہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس علاقے میں واقع  ہاؤس سی فوڈ نامی ریسٹورنٹ کے مالک  نے بتایا کہ 3 افراد ریسٹورنٹ تیزی سے داخل ہوئے اور دروازہ بند کرنے کی ہدایت کی۔

ان افراد نے بتایا کہ اس علاقے میں ایک شخص نے مشین گن سے بہت زیادہ فائرنگ کی۔

 کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علاقے کے ایک ڈانس کلب میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے) کے بعد پیش آیا۔

خیال رہے کہ لاس اینجلس میں چینی نئے سال کے آغاز پر 2 روزہ تہوار کے لیے لاکھوں افراد جمع ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا میں پوسٹ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار اور امدادی سروسز کے ورکرز اس علاقے میں متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔

زخمی افراد کو متعدد اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، تاہم یہ واضح نہیں کہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے یا نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY