امريکی وزير خارجہ ريکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب ميں انسداد بدعنوانی کے سلسلے ميں ہونے والی حاليہ پيش رفت کا بغور جائزہ ليا جا رہا ہے اور اس سے تشويش کی ايک لہر جنم ليتی ہے۔

ايپک اجلاس ميں شرکت کے ليے دانانگ پہنچنے سے قبل انہوں نے صحافیوں سے يہ بھی کہا کہ رياض حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے يہ اقدامات ’نيک نيتی‘ پر مبنی ہيں۔

ٹلرسن نے بتايا کہ انہوں نے اس معاملے پر سعودی وزير خارجہ کے ساتھ دو روز قبل ہی ٹيلی فون پر تبادلہ خيال کيا تھا۔ امريکی وزير خارجہ کے مطابق يہ پيش رفت خطے پر کيا اثرات مرتب کرتی ہے، يہ بات آئندہ کچھ دنوں ميں واضح ہو جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY