بھارت کی مرکزی اپوزیشن سیاسی جماعت کانگریس کی قیادت اس پارٹی کے نئے صدر راہول گاندھی نے سنبھال لی ہے۔

انہوں نے پارٹی قیادت کی اعزازی چھڑی اپنی والدہ سونیا گاندھی سے کانگریس کی ایک تقریب میں ہفتے کے روز وصول کی۔ اس تقریب سے سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں راہول گاندھی کو کانگریس پارٹی کے لیے ایک نئی امید قرار دیا۔ راہول کا تعلق بھارت کے معروف سیاسی گھرانے نہرو خاندان سے ہے۔

اُن کے پڑدادا پنڈت جواہر لال نہرو، دادی اندرا گاندھی اور والد راجیو گاندھی بھارت کے وزرائے اعظم رہے تھے۔ سونیا گاندھی راجیو گاندھی کی بیوہ ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY