یمن کے ساتھ لگنے والی سعودی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک سعودی سرحدی گارڈ ہلاک ہو گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ واقعہ جنوبی مغربی علاقے جزان میں سرحدی گشت کے دوران پیش آیا۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے۔ منگل کے روز بھی جزان ہی کے علاقے میں ہونے والے ایک ایسے ہی دھماکے کے نتیجے میں ایک سعودی سرحدی گارڈ ہلاک ہوا تھا۔ سعودی سربراہی میں مارچ 2015ء سے یمن میں جاری فضائی حملوں کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے میں 130 سعودی فوجی اور شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY