شیعہ سنی مشران وسیاسی عمائدین کی آئی جی فرنٹیئر کورسے ملاقات

0
1048

ایئرمارشل(ر )سیدقیصر حسین کی قیادت میں شیعہ سنی قومی مشران وسیاسی عمائدین کرم ایجنسی کا جملہ وفد انسپکٹر جنرل اف فرنٹیئر کور مظہر شاہین کے ساتھ بمقام قلعہ بالاحصار پشاور میں ملاقات ہوئی ملاقات میں کرم ایجنسی کے جملہ مسائل پر نہایت دوستانہ ماحول میں تفصیلی گفتگو ہوئی جسمیں سرفہرست پاک افغان ٹرانزٹ روٹ پر بات ہوئی جو اسی موقع پر منظور کراکر پاک افغان روٹ کو کھول دیا گیا

عنقریب خرلاچی بارڈر پر 16 کروڑ کی لاگت سے این ایل سی سٹیشن قائم کیا جائیگا اور ٹرانزٹ کو خیبر ایجنسی کی طرح بنا دیا جائے گا اسکے علاوہ ٹل پاراچنار روڈ کی ری کارپٹنگ کی منظوری کےاخکامات جاری کردئے جرگے کی درخواست پر ٹل اور صدہ بازار کے بائی پاس روڈ کے منظوری کا اعلان بھی کیا ۔جرگے نے ریڈزون کی وجہ سےدوکانداروں کو درپیش مشکلات کا بھی زکر کیا۔اسی موقع پر انسپکٹر جنرل اف فرنٹیئر کور نے بریگیڈیئر اختر کو اخکامات دیتے ہوئے کہ ریڈزون کو وسیع کیا جائے تاکہ لوگوں کو بازار انے جانے میں دشواری نہ ہو

پاراچنار سٹی کو سپیشل پیکج کے تحت صاف پانی زیڑان گاوں سےپاراچنار شہر لے جایا جائے گا ۔تاکہ پاراچنار شہر کے لوگوں کیلئے پانی کی قلت کو ختم کیا جائے۔کرم ایجنسی میں میں بجلی کی فراہمی کو میسر بنایا جائے موجودہ انٹرنیٹ ڈی ایس ایل کا نظام درست کرنے کا حکم دیا گیا۔عمائدین کی التجا پر انسپکٹر جنرل اف فرنٹیئر کور مظہر شاہین نے کہا انشاء اللہ صدہ میں بھی ارمی پبلک سکول کا قیام کرینگے۔تمام ممبران نے انسپکٹر جنرل اف فرنٹیئر کور مظہر شاہین کو کرم ایجنسی انے کی دعوت دی تمام عمائدین نے آئی جی ایف سی مظہر شاہین اور ائیر مارشل( ر) سیدقیصر حسین کا شکریہ ادا کیا ملاقات احر میں دعائے خیر سے ختم کر دی گئی

SHARE

LEAVE A REPLY