جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائد امان اللہ خان کی پہلی برسی

0
775

آزاد کشمیر (یا سر رفیق/مانیٹرنگ ڈیسک ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آذاد کشمیر 26اپریل کو قائد تحریک امان اللہ خان کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منارہی ہے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کی

ا ڈاکٹر توقیر نے کہاکہ امان اللہ خان نے ریاست جموں کشمیر کی مکمل آذادی کے لئے طویل اور کامیاب جہدوجہد کی قوم انکی خدمات کی معترف ہے امان اللہ خان نے اپنی زندگی کے ستر سال ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی اور مکمل آذادی کی جہدوجہد میں صرف   کیے ۔ ڈاکٹر توقیر نے مزید کہاکہ امان اللہ خان نے ساری زندگی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی اور اپنے نظریاتی مخالفین کو بھی بھرپور عزت و احترام دینے کی روایت ڈالتے ہوئے ہمیشہ کشمیری قیادت کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کیں اور تحریک آزادی کے ہر پہلو پر تنہا اپنا کنٹری بیوشن دیتے رہے

ڈاکٹر توقیر نے کہاکہ امان اللہ خان کی جہدوجہد اور قربانیوں کا نہ صرف احاطہ کرنا مشکل ہے بلکہ انکی خدمات کا قرض ادا کرنا بھی مشکل ہے ۔ ڈاکٹر توقیر نے لبریشن فرنٹ کے تمام یونٹس اور ضلعی تنظیموں کے نام پیغام میں کہا کہ تمام کارکن 26 اپریل کو ضلعی ہیڈکوارٹر ز میں پورے جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے قومی وحدت کے علمبردار کو خراج عقیدت پیش کریں اور برسی کی تقریبات کو قومی رنگ دے کر مرحوم قائد کے فلسفہ جہدوجہد پر عمل پیرا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY