پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوور میں سات وکٹ پر مخالف ٹیم کو178 سکور کرنے دیا
پاکستان کو جیت کے لیئے 179 کا ھدف ملا اور پاکستان نے یہ سکورچار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا اس اننگز میں بابر اعظم اور رضوان نے بہترین بلے بازی کی اور دونوں نے نصف نصف سنچری بنائی
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، کپتان لورکن ٹکر 73 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اینڈریو بالبرنی نے 35، راس ایڈیئر نے 7، نیل راک نے 4، جارج ڈوکریل نے 6 رنز کی اننگز کھیلی، ہیری ٹیکٹر 30 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2 اور عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے میچ میں آئر لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا جبکہ گرین شرٹس نے دوسرا میچ بآسانی جیت لیا تھا۔












