تیونس کےدار الحکومت تیونسیا میں خاتون خودکش حملہ آور نے مصروف شاہراہ کو دھماکے سے اڑھادیا۔ کم از کم دس افراد زخمی ہوگئے۔
دارالحکومت تونسیا میں وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق بارودی جیکٹ سے لیس خاتون نے مرکزی شاہراہ حبیب بورقیبہ میں موجود ایک ہوٹل کے قریب متعین پولیس موبائل کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑھادیا۔ دھماکا اتنا طاقتور تھا کہ اس کی گونج پورے شہر میں سنا گیا۔
مزید بتایاگیا ہے کہ زخمیوں میں آٹھ سکیورٹی اہلکار اور عام شہری شامل ہیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں کو دور رہنے کا حکم دیاہے۔ دھماکے کے وقت ہزاروں شہری اور سیاح شاہراہ پر موجود تھے۔ اس دوران تیونس کے وزیر داخلہ ہشام الفراتی اسمبلی کااجلاس چھوڑکر جائے وقوعہ پہنچ گئے۔












