يمنی جنگ کے متحارب گروپوں کے مابين امن مذاکرات کے ايک نئے دور کی ميزبانی اردن کرے گا۔ حوثی باغيوں اور يمنی حکومت کے مابين يہ مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔
اردنی وزارت خارجہ کے مطابق بات چيت کے اس دور ميں قيديوں کے تبادلے پر توجہ مرکوز رہے گی۔ عمان ميں يہ مذاکرات يمن کے ليے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس کی درخواست پر ہو رہے ہيں۔











