ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول اور کنور نوید نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں سندھ حکومت پر پولیس کے ذریعے ایم کیو ایم کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت پولیس کے ذریعے ایم کیو ایم کی الیکشن مہم کو سبوتاژ کررہی ہے، جگہ جگہ سے ایم کیو ایم کے پرچم اور بینر اتارے جارہے ہیں۔
ایم کیو ایم کے الیکشن کمیشن کو خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو آزادی حاصل ہے کہ وہ جہاں چاہیں اپنے بینر اور پوسٹر لگا سکتے ہیں۔












