سعودی عرب نے اپنےشہریوں کولبنان چھوڑنےکی ہدایت کردی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی شہری براہ راست یاکسی اورملک سےلبنان کاسفرنہ کریں۔

کہا جارہا ہےکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو یہ ہدایت جاری کی ہے۔اس سے قبل چند روز قبل لبنان کے وزیراعظم سعدالحریری نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکرسعودی عرب میں ہی موجودہیں۔

علاوہ ازیں یمن میں جنگ کی تازہ ترین صورتحال کے بعدسعودی عرب اور ایران میں کشیدگی بڑھنے کے بعد لبنان میں سعودی شہریوں کی سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY