چوتھے دن کے شروع میں پاکستان نے ایک وکٹ پر چالیس سکور کیا ہے ،فاسٹ بولر حسن علی اور یاسر شاہ کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کےلئے مزید 139 رنز درکار ہیں۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 249 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

یوں پاکستان کو میچ میں کامیابی کےلئے 176 رنز کا ہدف ملا، جواب میں کھیل کے تیسرے دن کے اختتام گرین کیپ نے بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنالئے ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز کے اسکور 56 رنز ایک وکٹ سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی لیکن حسن علی اور یاسر شاہ کی عمدہ بولنگ کے سامنے واٹلنگ 59 اور ہنری نکولس 55 رنز کے سوا کوئی خاطر خواہ مزاحمت نہ کرسکا اور پوری ٹیم 249 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

دوسری اننگز میں حسن علی اور یاسر شاہ نے 5،5 وکٹ حاصل کیں ، دونوں بولرز نے ٹیسٹ میچ میں بالترتیب 7 اور 8 وکٹ اپنے نام کیں۔

پہلے اننگز میں نیوزی لینڈ کی طرف سے کین ولیم سن 63 اور نکولس 28 کے سوا کوئی بیٹسمین نمایاں اننگز نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی،اس اننگز میں یاسر شاہ نے 3، حسن علی، محمد عباس اور حارث سہیل نے 2،2 اور بلال آصف نے 1 کیوی بیٹسمین کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کے بابر اعظم 62،اسد شفیق 43،حارث سہیل 38 رنزکی بدولت پاکستان نے 227 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ پر 74 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے 176 رنز کے ہدف میں 37 رنز بنالئے ہیں امام الحق 25 اور محمد حفیظ 8 رنز پر ناقابل شکست ہیں،میچ میں کامیابی کے لئے اسے مزید 139 رنز درکار ہیں جبکہ ابھی دو دن کا کھیل باقی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY