پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی جنگ کا شوشہ چھوڑ کرحکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔
وزیرخارجہ کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی جنگ کا شوشہ چھوڑ کرحکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، عمران خان سیاسی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ بھارتی جارحیت ہوئی تو قوم کا ہر فرد فوج کے ساتھ کھڑا ہوگا، پاک فوج کے بہادرجوان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔












