نو منتخب فرانسيسی صدر امانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ مسلح شامی تنازعے کے حل کے ليے صدر بشار الاسد کی اقتدار سے عليحدگی اب ترجيح نہيں رہی۔ انہوں نے يہ بات متعدد برطانوی، ہسپانوی اور جرمن اخبارات کو جمعرات کے روز ديے انٹرويو کے دوران کہی۔
ماکروں کے بقول اسلامک اسٹيٹ جيسے جہادی گروہوں کے خلاف موثر کارروائی اولين ترجيح ہونی چاہيے۔ ماکروں نے کہا کہ شامی تنازعہ سن 2011 ميں اسد مخالف مظاہروں سے شروع ہوا تھا تاہم اس دوران يہ کافی پيچيدہ ہو چکا ہے۔ ماکروں کے بقول اسد کی اقتدار سے علیحدگی ہر معاملے کے حل کے ليے شرط نہيں۔
رد عمل ميں شامی اپوزيشن نے فرانسيسی صدر کے اس بيان کی مذمت کی ہے۔













