اسرائیل مسلسل جرائم کا مرتکب ہو رہا، افغان طالبان کا قطر پر فضائی حملے پر سخت ردعمل

0
3083

افغانستان کی طالبان حکومت نے اسرائیل کی جانب سے قطر میں فضائی حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوحہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد افراد شہید ہوئے جس پر ہم فلسطین اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

افغان حکومت نے قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور حماس کے سیاسی دفتر کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک سفاکانہ عمل سمجھتے ہے جو انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل بار بار اور عالمی انسانی حقوق اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مسلسل جرائم کا مرتکب ہو رہا، بااثر ممالک اور عالمی ادارے خاموش ہیں، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ ہم اسرائیل کی جارحیت اور جنگی جرائم کو فوری طور پر روکنے، ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے خلاف جاری اسرائیلی بربریت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY