پی ٹی آئی کے سابق وزیر فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی پلاننگ کا انکشاف کیا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے 11 لوگ 8 مئی سے 9 مئی تک میرے گھر تھے، ان لوگوں کو یہ ہدایت کی جارہی تھی کہ وہ اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر بھی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ 11 لوگ کچھ سرگرمی کرتے تو میں انہیں پکڑوا دیتا۔
فیصل واوڈا نے کہا میں نے ان سے کہا اگر آپ نے ایسا کیا، اور آپ میرے گھر ہوئے تو میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا، جس پر ان 11 افراد نے جواب میں کہا کہ ہم نہ اس چیز کا حصہ بننا چاہتے ہیں، نہ بنیں گے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گھڑی اسکینڈل میں تین چار کروڑ روپے ملے، باقی کے بیس پچیس کروڑ اپنے پرائے سب نے مل کر لوٹے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
سابق وفاقی وزير فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس نقوی کی آڈیو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے لیک کی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت گذشتہ دنوں جو آڈيوز ریکارڈ کی گئيں، وہ ریکارڈ کرنے والوں کو فیض حمید نے ہی اپوائنٹ کیا تھا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ان لوگوں نے پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد 20، 25 دن تک کام کیا تھا، اسی دوران یہ ریکارڈنگز کرکے فیض حمید تک پہنچائيں۔













