حالیہ بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا جس سے کراچی کے شہریوں کو تین سال تک یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاسکے گا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم عبدالرحمان کہتے ہیں ڈیم سے کراچی اور بلوچستان کو مجموعی طور پر یومیہ 16 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاسکے گا۔
مون سون کی حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر حب ڈیم کو پانی سے لبا لب بھر دیا۔ پی ڈی حب ڈیم کے مطابق پانی کا یہ ذخیرہ کراچی اور بلوچستان کو آئندہ 3 سال تک فراہمی آب کا سبب بنے گا۔











