انگلینڈ میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ ہارچکی ہےاور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے،جبکہ بھارتی مہیلائیں دونوں میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

گرین شرٹس کی کپتان ثنا میر کہتی ہیں کہ پریکٹس بھرپور ہے ، بھارت کے خلاف ٹیم مختلف روپ میں دکھائی دے گی۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور بھارت کے درمیان میدان ڈربی میںسجے گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے میچ شروع ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY