انتخابات میں ووٹنگ ۔ پولنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی

0
821

پارلیمنٹ کی 272 میں سے 270 نشستوں پر پولنگ کا عمل رات 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ ملک بھر میں 85 ہزار 252 پولنگ اسٹیشن جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار 132 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ 70 پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 263 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 146ہے۔ پنجاب کی 141، سندھ کی 61، خیبرپختونخوا کی 39، بلوچستان کی 16، فاٹا کی 11 اور اسلام آباد کی 3 نشستوں پر مقابلہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےووٹ کاسٹ کرتے وقت ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، انہوں نے کھلے عام پرچی پر مہر لگا دی۔

عمران خان نے کھلے عام بیلٹ پیپر پر مہرلگادی
عمران خان نے اپنا ووٹ این اے 53 اسلام آباد میں کاسٹ کیا لیکن اس دوران انہوں نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کی اور مروجہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا۔

عمران خان نے کھلے عام پرچی پر مہرلگادی
ذرائع کے مطابق عمران خان نے سیکریسی آف بیلٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئےمیڈیا کےکیمروں کی موجودگی میں بیلٹ پیپر پر مہرلگائی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے ووٹ کی رازداری کا خیال نہ رکھنے کا نوٹس لے لیا ۔

خیال رہے کہ خفیہ رائے دہی میں ووٹر کو بوتھ کے پیچھے جاکر اپنے نمائندے کے نشان پر اسٹمپ لگانا ہوتی ہے۔

عمران خان نے کھلے عام پرچی پر مہرلگادی
لیکن عمران خان نے کیمروں اور اپنے ساتھ آئے ہوئے کارکنوں کے سامنے ہی بلے پر اسٹمپ لگائی جسے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر عمران خان کا ووٹ مسترد ہونے کے علاوہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیئر مین پی ٹی آئی کی میڈیا سے براہ راست گفتگو کا بھی نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ عمران خان کی میڈیا ٹاک انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

خوشاب میں 70 سالہ روایت ٹوٹ گئی، گاؤں کھکھ کلاں میں خواتین نے پہلی بار حق رائے دہی استعمال کیا، صوابی میں جرگے کے حکم پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔

خوشاب میں گاؤں کھکھ کلاں کی خواتین کے لیے تاریخی دن آگیا، 70 سال میں پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا تاہم اس کے برعکس صوابی میں جرگے نے خواتین کو حق رائے دہی کے استعمال سے روک دیا۔

کوٹ مومن کے حلقہ این اے 89 للیانی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ملی۔ خواتین کے پولنگ بوتھ پر کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے کوئی خاتون پولنگ ایجنٹ بھی موجود نہیں۔ شمالی وزیرستان میں خواتین نے پولنگ کا بائیکاٹ کر دیا۔ خواتین کا موقف ہے کہ پولنگ سٹیشن پر مرد عملہ تعینات ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتیں۔

کراچی میں این اے 239 میں دھاندلی کی کوشش پر پولیس نے خاتون سمیت 7افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الفلاح کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹر کے پاس سے جعلی فارم45 برآمد ہوا، ملزم نےجعلی فارم پولنگ ایجنٹس کو دینے کی کوشش کی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی پولنگ سٹیشن پر خاتون پریزائیڈنگ افسر سے جھڑپ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 108 کے پولنگ سٹیشن پر ایک خاتون ووٹر نے شکایت کی کہ پریزائیڈنگ افسر اسے ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دے رہی جس پر سابق وزیر مملکت نے پریزائیڈنگ افسر سے بحث شروع کر دی کہ وہ مسلم لیگ ن کی خاتون ووٹر کو ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہیں۔

پریزائیڈنگ افسر کا موقف تھا کہ خاتون ووٹر کا اس حلقے میں ووٹ نہیں ہے اور حلقہ بندیوں کی تبدیلی کی وجہ سے اس کا ووٹ کسی دوسرے پولنگ سٹیشن پر منتقل ہوگیا ہے۔ بعد ازاں انتخابی عملے نے دونوں فریقین میں معاملہ ٹھنڈا کرا دیا۔

چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں ووٹ کاسٹ کردیا ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے حلقہ این اے 130 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ گارڈن ٹاون میں قائم پولنگ اسٹیشن پرووٹ کاسٹ کیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشن پر پہنچے تو انہیں وی آئی پی راستے سے پولنگ سٹیشن کے اندر لے جایا گیا اس پر چیف جسٹس نے سٹاف کی سرزنش کردی۔

چیف جسٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولنگ انتظامات کوتسلی بخش قراردےدیا،ان کا کہناتھا کہ آج جمہوریت کی مضبوطی کادن ہے،25 جولائی کوبروقت انتخابات کرانے کاوعدہ پوراکردیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY