انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے بابر اعظم نے ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں جگہ بنالی، بولرز میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی پہلے دس بولرز میں شامل نہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کی جس کے مطابق پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نویں نمبر پر آگئے ہیں۔











