عراق کی اقلیتی آبادی ایزدی سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ نادیہ مراد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے آبائی علاقے میں ہسپتال قائم کریں گی۔

انہوں نے ہسپتال قائم کرنے کا اعلان اپنے دورہٴ عراق کے دوران اپنے شہر سنجار میں سینکڑوں افراد کے اجتماع کے سامنے تقریر کرتے ہوئے کیا۔ مراد نے کہا کہ وہ یہ ہسپتال نوبل پرائز کے ساتھ دی جانے والی انعامی رقم سے تعمیر کریں گی تاکہ اس علاقے کے افراد اور خاص طور پر بیواؤں کو علاج کی سہولیات فراہم ہو سکیں۔

سن 2014 میں دہشت گرد تنظیم داعش نے شمالی عراق میں اپنی چڑھائی کے دوران ہزاروں ایزدی خواتین کو یرغمال بنا لیا تھا اور ان میں نادیہ مراد بھی شامل تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY